کوئٹہ میں سروس لائن سے جعلی سی این جی اسٹیشنز چلانے والا ملزم گرفتار

ملزم نے گھر میں ممنوع کمپریسر پر مشتمل سی این جی کا سیٹ اپ لگایا ہوا تھا، ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی

گیس چور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکہ مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا، ایس ایس جی سی. فوٹو: فائل

سریاب میں واقع ایک گھر میں ملزم محمد جان سروس لائن سے گیس چوری کرکے جعلی سی این جی چلا رہا تھا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کوئٹہ کے مشہور علاقے سریاب میں جعلی سی این جی اسٹیشن چلانے والا ملزم گرفتار ہوگیا، ملزم جان محمد گھر میں 4 عدد ممنوعہ کمپریسر لگا کر سروس لاٸن سے گیس چوری کر کے کمرشل بنیادوں پر گاڑیوں میں گیس فروخت کر رہا تھا۔


ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق ایس ایس جی سی ٹیم نے جائے وقوعہ سے گیس چوری میں استعمال ہونے والے کمریسرز، پائپ اور دیگر سامان اپنی تحویل میں لےلیا، جب کہ گیس چور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکہ مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

بلوچستان ریجن کے جنرل مینیجر مدنی صدیقی نے بتایا کہ ملزم نے گھر میں سی این جی کا سیٹ اپ لگایا ہوا تھا اور چوری کرکے گاڑیوں میں گیس بھر رہا تھا، کوئٹہ اور متصل علاقوں میں لو گیس پریشر کی ایک وجہ چوری اور غیر قانونی کمریسر کا استعمال ہے، بلوچستان کا عوام بالخصوص کوئٹہ کے شہری اس سلسلے میں ایس ایس جی سی کی مدد کریں اور چوروں کی نشاندہی کریں۔
Load Next Story