نوازشریف کی گرفتاری کیلئے برطانوی اخبارات میں بھی اشتہاردینے کا فیصلہ
لندن کے ٹیلی گراف اور گارجین میں نوازشریف کا اشتہار دینے کی اجازت دی جائے، حکومت کا عدالت سے رجوع
العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کوبذریعہ اشتہارطلب کیا گیا ہے فوٹو: فائل
وفاقی حکومت نے دوبرطانوی اخبارات میں بھی اشتہار جاری کرانے کے عدالت سے رجوع کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنس کیسزمیں وفاقی حکومت نے لندن کے ڈیلی ٹیلی گراف اورڈیلی گارجین میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے اشتہارجاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ درخواست اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائرکی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف کے اشتہار لندن کی دواخبارات میں شائع کئے جائیں، لندن کے ڈیلی ٹیلی گراف اور ڈیلی گارجین میں نواز شریف کا اشتہارجاری کرنے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کوبذریعہ اشتہارطلب کیا گیا ہے اوراس متعلق وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف کے اخباری اشتہار کے لیے 60 ہزارروپے بھی جمع کرادئیے۔