کوٹری میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 3 مزدور جاں بحق
تینوں افراد مزدوری کرکے واپس جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے، پولیس حکام
جاں بحق افراد کی شناخت 25سالہ مجید پالاری، 29 سالہ ندیم پالاری اور 26 سالہ شیر حسین پالاری سے ہوئی ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل
نوری آباد سری لنک روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کوٹری کے علاقے نوری آباد سری لنک روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی شناخت 25سالہ مجید پالاری، 29 سالہ ندیم پالاری اور 26 سالہ شیر حسین پالاری سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کلو کوہر حب کان حاجی پالاری گوٹھ نوری آباد کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، تینوں افراد مزدوری کرکے واپس جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے، جامشورو پولیس نے ڈمپر تحویل میں لیتے ہوئے کاروائی شروع کر دی۔