گلوکاروں کا بلبلوں میں بند ہوکر لائیو کنسرٹ کا مظاہرہ
فلیمنگ لِپس نامی بینڈ نے خود کو اور تمام سامعین کو بڑے بلبلوں میں بند ہوکر کنسرٹ کا اہتمام کیا
امریکا کے مشہور میوزیکل بینڈ ’فلیمنگ لِپس‘ نے تمام شرکا کو شفاف پلاسٹک کے بلبلوں میں بند کرکے کنسرٹ کیا ہے۔ فوٹو: سی این این
KARACHI ':
امریکا کے مشہور راک بینڈ، فلیمنگ لِپس نے تین روز قبل ایک لائیو کنسرٹ کیا ہے جس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ اس کنسرٹ میں گلوکار اور موسیقار سمیت بعض شائقین اور بچے بھی پلاسٹک کے شفاف بلبلوں میں قید تھے اور موسیقی سے لطف اندوز ہوئے۔
تمام شرکا کو ایسے بڑے شفاف غباروں میں رکھا گیا تھا جن میں ہوا بھری ہوئی تھی۔ اس طرح ہر شخص ایک بڑی گیند میں کھڑا تھا۔ اسطرح تمام شرکا ایک دوسرے سے دور بھی تھے اور کورونا کے خطرے سے محفوظ رہے۔
اوکلاہوما میں ہونے والے کنسرٹ کا نصف حصہ لائیو تھا اور نصف حصہ ایک ویڈیو شوٹنگ کا منصوبہ بھی تھا۔ بلبلوں والے کنسرٹ کی کہانی بھی بہت دلچسپ ہے ۔ کورونا وبا کے آغاز میں فلیمنگ لِپس کے مرکزی گلوکار وائن کوئن بے خیالی میں کاغذ پر کچھ لکھ رہے تھے کہ انہوں نے ایک کنسرٹ میں شرکا کو پلاسٹک کی گیندوں میں دکھایا۔
https://www.youtube.com/watch?v=nCIpVApPUYM
پہلے انہوں نے 30 افراد کو بلبلوں میں بند کرکے موسیقی کا ایک پروگرام منعقد کیا۔ اس کے بعد مزید پروگرام پر غور کیا گیا۔ اگرچہ کورونا وبا سے بہت پہلے یہ میوزیکل گروپ اپنے کئی کنسرٹ میں خلائی بلبلے پیش کرتارہا ہے۔ تاہم تین روز قبل کے پروگرام کے لیے 100 بڑے بلبلے چین سے منگوائے گئے تھے۔ شرکا سے کہا گیا تھا کہ وہ کنسرٹ سے پہلے پہنچیں اور کافی لوگ ایک گھنٹے پہلے ہی وہاں موجود تھے۔
اس کنسرٹ میں ایک سو سےزائد مداح بھی شریک ہوئے جس میں فلیمنگ لِپس نے اپنے نئے اور پرانے مشہور گانے بھی پیش کئے۔ دوسری جانب خود شرکا نے بھی بلبلہ کنسرٹ کو بہت سراہا ہے۔