شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد میرعلی کے رہائشی ملک رئیس کے قتل میں ملوث اور دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے، آئی ایس پی آر

دہشت گرد میرعلی کے رہائشی ملک رئیس کے قتل میں ملوث اور دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھے، آئی ایس پی آر (فوٹو : انٹرنیٹ)

XINGTAI:
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں علیم خان خوشحالی گروپ سے وابستہ دو دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد گزشتہ روز میر علی کے رہائشی ملک رئیس کے قتل میں ملوث تھے، دہشت گرد پولیس کو دیگر دہشت گردی کی واردات میں بھی مطلوب تھے۔
Load Next Story