کچھ فوجی اڈے امریکا کو دینے کی اطلاعات ہیں مولانا سمیع الحق

پوراملک بالخصوص خیبرپخونخوااور قبائلی علاقے بدامنی اورعدم استحکام کاشکار ہیں۔

پوراملک بالخصوص خیبرپخونخوااور قبائلی علاقے بدامنی اورعدم استحکام کاشکار ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام پشاورمیں قومی جرگہ اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئیں۔


قومی جرگہ اجلاس المرکزالاسلامی میں دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ اورجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولاناسمیع الحق کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔ مولاناسمیع الحق نے کہاکہ 3سال سے دفاع پاکستان کونسل کی سرگرمیاں آپ کے سامنے ہیں۔ ملک پربیرونی قوتوں بالخصوص امریکااور ان کے اتحادیوں کی یلغاراور امریکی غلامی سے نجات کونسل کا بنیادی مقصدہے۔ ملک میں سیاسی تبدیلی کے باوجود حالات میں مزید شدت پیداہو رہی ہے۔

قبائلی علاقوں کے بعداب ہنگواور پاکستان کے سیٹلڈ ایریاپر بھی ڈرون حملوں کا آغازہو چکاہے۔ حکومت نیٹوسپلائی اوردیگر امورمیں سابق پالیسیاں بر قرار رکھے ہوئے ہے اور کچھ فوجی ہوائی اڈوں کو دوبارہ امریکاکے سپرد کرنے کی اطلاعات آرہی ہیں۔ پوراملک بالخصوص خیبرپخونخوااور قبائلی علاقے بدامنی اورعدم استحکام کاشکار ہیں۔ ان حالات میں ہمیں قومی وملی دفاع اورسلامتی کے لیے پرامن کوششیں ہرحال میں جاری رکھنا ہوں گی۔ اسی لیے وسیع پیمانے پرقومی جرگے کے انعقادکا فیصلہ کیاگیا ہے جس میں تمام اصحاب حل وعقد اورقومی، سیاسی، مذہبی رہنمائوں بالخصوص قبائلی مشران کودعوت دی تاکہ مل بیٹھ کران معاملات کاکوئی متفقہ حل نکالاجائے۔
Load Next Story