ممبئیگلوکار عدنان سمیع کو عدالت میں پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم
عدنان سمیع کیخلاف درخواست ان کی سابقہ بیوی صبا گلاداری کی جانب سے دائر کی گئی
عدنان سمیع کیخلاف درخواست ان کی سابقہ بیوی صبا گلاداری کی جانب سے دائر کی گئی۔ فوٹو: فائل
ممبئی ہائیکورٹ نے گلوکار عدنان سمیع خان کیخلاف درخواست پر انہیں اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدنان سمیع کیخلاف درخواست ان کی سابقہ بیوی صبا گلاداری کی جانب سے دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عدنان سمیع نے اسے حبس بے جا میں رکھا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
ان کیخلاف عدالت میں کیس جاری ہے لیکن ضمانت پر رہا ہونے کے بعد انہیں خدشہ ہے کہ عدنان ملک سے فرار ہو جائیں گے۔ جس پر عدالت نے عدنان سمیع خان کے وکیل کو بیرون ملک ہونیوالے ان کے شوز کی تمام تفصیلات اور پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔