جلال الدین امریکا میں کرکٹ ٹیم کے سلیکڑمنتخب

زبیر نذیر خان  پير 26 اکتوبر 2020
وہ امریکی ریاستوں بشمول ٹیکساس، لوزیانا اور نیو میکسیکو سے کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے باصلاحیت کرکٹرزکا انتخاب کریں گے: فوٹو: فائل

وہ امریکی ریاستوں بشمول ٹیکساس، لوزیانا اور نیو میکسیکو سے کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے باصلاحیت کرکٹرزکا انتخاب کریں گے: فوٹو: فائل

 لاہور: کرکٹ نے پاکستان کو امریکا میں اعزاز سے نواز دیا۔

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز پانے والے پاکستان کے سابق ٹیسٹ بولرجلال الدین کو امریکا میں ساؤتھ ویسٹ زون کا سلیکٹرمقررکیا گیا ہے، امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت جلال الدین مردوں کی سینئرز اور یوتھ ٹیموں کے انتخاب کی ذمہ داری انجام دیں گے، وہ امریکی ریاستوں بشمول ٹیکساس، لوزیانا اور نیو میکسیکو سے کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے باصلاحیت کرکٹرزکا انتخاب کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ایک اورسابق ٹیسٹ کرکٹرآصف مجتبیٰ کو بھی امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ویمن یوتھ کوچ کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔