اپوزیشن رہنماؤں کو پاکستان مخالف بیانیے کا حساب دینا پڑے گاعثمان بزدار
اپوزیشن رہنماؤں کو منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی ہے، عثمان بزدار فوٹو: فائل
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ اپوزیشن رہنماؤں کو پاکستان مخالف بیانیے کا حساب دینا پڑے گا۔
اپنے بیان میں عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کے مسائل سے بے خبر اپوزیشن صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں لگی ہوئی ہے، اپوزیشن نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اپوزیشن نے کورونا کی دوسری لہر کے باوجود اجتماعات کی سیاست سے گریز نہیں کیا۔ اپوزیشن کا حالیہ بیانیہ پاکستان کے بیانیے کے یکسر خلاف ہے، اپوزیشن رہنماؤں کو منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی ہے،اپوزیشن رہنماؤں کو پاکستان مخالف بیانیے کا حساب دینا پڑے گا۔