کینیڈا میں ہیلووین کے تہوار پر تلوار بردار شخص کے حملے میں 2 افراد ہلاک 5 زخمی

پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا ہے جس کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے، فوٹو : فائل

کینیڈا میں ہیلووین کے تہوار کے موقع پر قرون وسطیٰ کے دور کا لباس زیب تن کیے شخص نے تلوار سے حملہ کرکے 2 شہریوں کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا کے قدیم علاقے پارلیمنٹ ہل میں تلوار بردار جنونی شخص نے راہگیروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔


پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے تلوار بردار حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے جس کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ملزم کو بھی اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلِ خانہ کے احترام کے پیش نظر متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی ہے اور یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ حملہ اجتماع پر کیا گیا یا مخصوص لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔
Load Next Story