فرانس میں چرچ کے باہر پادری پر مسلح حملہ آور کی فائرنگ

پادری کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے

حملے میں 52 سالہ پادری شدید زخمی ہوگئے اور ان کی حالت نازک ہے، فوٹو : ٹویٹر

فرانس کے شہر ليوں ميں بندوق بردار شخص نے چرچ سے باہر نکلنے والے پادری پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 52 سالہ پادری نکولاس کاکاویلاکی شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر ليوں ميں گھات لگائے مسلح شخص نے گرجا گھر کے باہر ایک پادری کو گولی مار دی۔ پادری کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش پر استاد قتل، پولیس فائرنگ سے نوجوان شہید


حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگیا تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو حراست میں لیکر اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ ملزم سے تفتیش جا رہی ہے۔ حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی حملے کی وجہ کا تعین ہوسکا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر مسلم دنیا سراپا احتجاج

واضح رہے کہ فرانس ميں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد دو چرچوں پر حملے میں تین سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی حکام کو چوکنا کردیا گیا ہے اور مرکزی شہروں میں پولیس کی پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے۔
Load Next Story