آئی پی ایل میں جوا ہارنے پر 19 سالہ لڑکے کی خودکشی

ناریل بیچنے والے سونو کمار نے اپنے واش روم کی گرل سے لٹک کر خودکشی کی۔

ناریل بیچنے والے سونو کمار نے اپنے واش روم کی گرل سے لٹک کر خودکشی کی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بھارت میں آئی پی ایل میں جوا ہارنے پر 19 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔


پنجاگٹا پولیس اسٹیشن حیدرآباد کے انسپکٹر نرنجن ریڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ ناریل بیچنے والے سونو کمار نے اپنے واش روم کی گرل سے لٹک کر خودکشی کرلی، وہ اپنے 2 دوستوں کے ہمراہ ایک کمرے میں رہتا تھا۔

سونو کمار نے آئی پی ایل میں جوا ہارنے کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا کیونکہ وہ بہت بڑی رقم اڑانے کی وجہ سے کافی پریشان تھا، جس وقت اس نے خودکشی کی تب دیگر دونوں روم میٹ کام پر گئے ہوئے تھے۔
Load Next Story