منگیتر کے انکار پر دلہا نے اکیلے ہی شادی کرلی تصاویر وائرل

میں نے غمگین صورت حال کو پُرمزاح اور قابل قبول بنانے کی کوشش کی ہے، دلہا ڈاکٹر ڈیوگو رابیلو

دلہا نے اکیلے ہی ایجاب و قبول بھی کیا، فوٹو : انسٹاگرام

BRISBANE:
برازیل میں دلہا نے عین شادی سے چند روز قبل منگیتر کی جانب سے انکار پر تقریب منسوخ کرنے کے بجائے اکیلے ہی شادی کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ڈاکٹر ڈیوگو رابیلو اور وائٹور بیونو کی گزشتہ برس نومبر میں منگنی ہوئی تھی اور اس برس شادی تھی تاہم منگنی کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑے ہوتے رہے یہاں تک کہ شادی کی تقریب کے لیے مقام و طعام مقرر ہونے کے بعد منگیتر نے شادی سے انکار کردیا۔



دلہن کی جانب سے شادی سے انکار پر دل برداشتہ دلہا نے غم کی تصویر بننے کے بجائے شادی کی تقریب بغیر دلہن کے ہی منعقد کرنے کی ٹھانی اور کورونا کے باعث محض 40 مہمانوں پر مشتمل تقریب ساحل پر منعقد کی۔







View this post on Instagram



O lado bom de casar consigo é que não existem protocolos! Você tem a liberdade de se divertir da maneira que quiser, e estou errado? Teve buquê de flores SIM! Eu queria tanto um buquê de flores mas eu estava tão corrido que não tinha ideia de onde iria arranjar um, e do NADA, @lulilacerda me envia o (segundo) buquê mais lindo da vida (pois o primeiro foi do meu noivado)! Sorte e benção para quem pegou o buquê! Desejo, no mínimo, que você case consigo (e depois com quem quiser), meu melhor amigo @thales.dias #DiogoCASA #eucaseicomigo #casamentosologamico #sologamy


A post shared by Dr Diogo Rabelo CRMSP 161208 (@drdiogorabelo) on






اس تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ مہمانوں نے اکیلے دلہا کو مبارک بادیں دیں اور تحائف بھی پیش کیے۔ دلہا کا مہمانوں کے ساتھ فوٹو سیشن بھی ہوا اور مزیدار پکوانوں سے مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔



دلہا ڈاکٹر ڈیوگو نے دلہن کے بغیر شادی کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اس دن کو اپنی زندگی کا خوش گوار ترین دن قرار دیا۔



دنیا کے اس انوکھے دلہا نے مزید لکھا کہ میں نے ایک غمگین صورت حال کو مزاح میں بدل دیا اور آج میں خوش ہوں کیوں کہ میں ان کے ساتھ ہوں جنہیں میں بہت پیار کرتا ہوں۔
Load Next Story