کرینہ کپور پاکستان کے سب سے مہنگے موبائل اشتہار میں جلوہ گر ہونے کو تیار
کیو موبائل کے نئے ماڈل کے لئے اشتہار کی عکس بندی ڈائریکٹر فاروق منان کی ہدایت میں تھائی لینڈ میں ہوگی.
اشتہار کے لئے کرینہ کپور کا انتخاب پاکستان میں بڑی تعداد میں موجود ان کے مداحوں کو مد نظر رکھ کر کیا گیا، چیف مارکیٹنگ آفیسر کیو موبائل۔
بالی ووڈ سپر اسٹار کرینا کپور کو پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موبائل فون "کیو موبائل" کی برانڈ سفیر مقرر کردیا گیا ہے اور وہ کیو موبائل ''نوئر کواڈ کور زیڈ 4'' کے اشتہار میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔
معروف بالی ووڈ اداکارہ کا کیو موبائل کی برانڈ سفیر بنانا کمپنی کے چیرمین اور سی ای او ذیشان اختر کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ ذیشان اخترکا کہنا ہے کہ کرینا کپور بہت بہترین اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 33 سالہ بالی ووڈ اداکارہ کیو موبائل کے پاکستان کی تاریخ میں اب تک کے سب سے مہنگے موبائل اشتہار میں بھی جلوہ گر ہوں گی جس کی فلم بندی تھائی لینڈ میں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کیو موبائل کی جانب سے کسی بالی ووڈ اداکارہ کو اپنے موبائل اشتہار میں لیا گیا ہو، اس سے قبل بھی کیو موبائل فلم "عاشقی ٹو" سے شہرت حاصل کرنے والی ادتیہ رائے کپور کو اپنے اشتہار میں کاسٹ کرنے کے علاوہ اپنا برانڈ سفیر بھی مقرر کر چکا ہے اور اس اشتہار کو بھی پاکستان میں کافی پسند گیا تھا۔