نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری
اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، نوٹیفکیشن۔ فوٹو:فائل
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے بجلی 98 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے 30 ستمبر کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔
نیپرا نے اب اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔