وفاقی وزیر پانی وبجلی نے پیسکو کا کنٹرول عمران خان کو دینے کی تجویز قبول کرلی

صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت یکم جنوری سے وزارت پانی وبجلی سے پیسکو کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے سکتی ہے، خواجہ آصف

اگر صوبائی حکومت پیسکو کا کنٹرول حاصل کرکے بجلی کی چوری روک سکتی ہے تو وفاقی حکومت کو اس میں کوئی اعتراض نہیں، وزیر پانی وبجلی فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے بجلی چوری روکنے کے لئے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کا کنٹرول تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دینے کی تجویز قبول کرلی ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا کنٹرول عمران خان کو دینے کی تجویز قبول کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت یکم جنوری سے وزارت پانی وبجلی سے پیسکو کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے سکتی ہے اور اگر اس طرح صوبائی حکومت بجلی کی چوری کو روک سکتی ہے اور بجلی کا نظام بہتر بنا سکتی ہے تو وفاقی حکومت کو اس میں کوئی اعتراض نہیں۔


واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا کے 70 فیصد فیڈرز سے بجلی چوری ہوتی ہے جس کے جواب میں عمران خان نے بجلی چوری روکنے کے لئے پیسکو کا کنٹرول خیبر پختونخوا حکومت کے ہاتھ میں دینے کی تجویز دی تھی۔

Load Next Story