باڈی گارڈ رکھنے والا دنیا کا مہنگا ترین کبوتر
’کِم‘ نامی کبوتر کی قیمت کم ازکم 15 لاکھ ڈالر ہے کیونکہ یہ دنیا کا تیزرفتار ترین کبوتر بھی ہے
کِم نامی کبوتر اپنی تیزرفتاری کی وجہ سے دنیا کا سب سے مہنگا کبوتر بھی ہے۔ فوٹو: فائل
دنیا کے سب سے مہنگے کبوتر کی قیمت اس وقت 15 لاکھ ڈالر یعنی 22 کروڑ روپے اور اس کی حفاظت پر گارڈ بھی مامور ہیں۔
اس کبوتر کی اہمیت کچھ یوں ہے کہ یہ پرواز کے مقابلوں کے لیے سب سے تیزرفتار کبوتر ہے اور اپنے مالک کےلیے لاکھوں روپے کما کر دیتا ہے۔ حال ہی میں ایک بولی میں اس کی قیمت 15 لاکھ ڈالر لگائی گئی ہے۔
بیلجیئم میں فضائی مقابلوں کے لیے تیزرفتار کبوتروں کے ماہر ہوک وان ڈی واؤور نے اس کبوتر کو پروان چڑھایا ہے۔ اب انہوں نے اس اپنے تمام قیمتی کبوتروں کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں کِم بھی شامل ہے جو بہت سی فضائی پروازیں جیت چکا ہے اور قومی مقابلے میں اول نمبر بھی آتا رہا ہے۔ یہ مادہ کبوتری ہے جسے کِم کا نام دیا گیا ہے اور اب تک یہ دنیا کا سب سے قیمتی کبوتر بھی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=SjZZPp4u1S4
گزشتہ ہفتے جب اس کبوتر کی بولی لگائی گئی تو صرف ڈیڑھ گھنٹے میں ہی کِم کی بولی لگی اور اب تک 13 لاکھ ڈالر قیمت لگائی جاچکی ہے۔ تاہم بولی اب بھی جاری ہے اور 15 نومبر کو بولی حتمی طور پر ختم کردی جائے گی جبکہ توقع ہے کہ یہ 15 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوجائے گا۔
ہوک وان ڈی واؤور کے مطابق یہ کبوترجس نسل سے تعلق رکھتا ہے وہ تیزرفتار پرواز کے زبردست ماہر ہوتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کبوتر کی حفاظت کے لیے باقاعدہ ایک سیکیورٹی کمپنی کی خدمات لی گئی ہیں جس کے گارڈ ہر وقت کبوتر کے لیے چوکنا رہتے۔