آئی ایس پی آر کا نوجوانوں کے لیے مختصر دستاویزی فلمی مقابلے کا اعلان

بہترین دستاویزی فلم پر ایوارڈ دیا جائے گا اور دنیا کے بہترین فلم ساز انسٹی ٹیوٹ کیلیے اسکالر شب بھی دی جائے گی

بہترین دستاویزی فلم پر ایوارڈ دیا جائے گا اور دنیا کے بہترین فلم ساز انسٹی ٹیوٹ کیلیے اسکالر شب بھی دی جائے گی (فوٹو: فائل)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاکستانی ثقافت و تہذیب کو اجاگر کرنے کے لیے مختصر دستاویزی فلمی مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ '' انٹر سروس پبلک ریلیشن'' (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ''نیشنل ایمیوچیو شارٹ فلم فیسٹیول'' کے نام سے پلیٹ فارم کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بالخصوص پاکستان کے نوجوانوں کو اپنے فن کے ذریعے غیر معمولی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔






View this post on Instagram


Introducing the Brand Ambassadors of NASFF #nasff21 #YouAreTheFuture #ShowcasingPakistan


A post shared by NASFF (@nasff21) on





مختصر فلموں کے عنوان میں پاکستان کے رنگ، وادی سندھ کی قدیم تہذیب، پاکستانی ثقافت و ہم آہنگی، چھوٹی صنعتیں و خوشحالی، پاکستان میں فلاحی کام اور زرعی مصنوعات کی قدر افزائی شامل ہیں۔ اس فیسٹیول میں حصہ لینے کے لیے باقاعدہ طور پر اصول و ضوابط موجود ہیں۔

فیسٹیول میں شامل کیے گئے موضوع میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان کو یکم جنوری 2021ء سے قبل رجسٹریشن کروانی ہوگی جب کہ دستاویزی فلم کا پروجیکٹ جمع کرانے کی تاریخ 10 مارچ 2021ء ہے۔ یہ بات بھی اہمیت کی حامل ہے کہ بہترین مختصر دستاویزی فلم بنانے والوں کو نہ صرف ایوارڈ دیا جائے گا بلکہ دنیا کے بہترین فلم ساز انسٹی ٹیوٹ کے لیے اسکالر شب بھی دی جائے گی۔

نیشنل ایمیوچیو شارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان نسل کی صلاحتیوں کو سامنے لانے کے لیے شوبز سے وابستہ فنکاروں نے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے نوجوانوں کو پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے کے لیے زور دیا۔







View this post on Instagram



All the ambitious and creative filmmakers, #NASFF has now paved your way for a brighter future. I highly encourage this initiative and urge our youth to take part in something that will help them achieve their dreams. #ShowcasingPakistan #YouAreTheFuture @nasff21


A post shared by Wahaj Ali (@wahaj.official) on


مقامی ویب سائٹ کے مطابق مقبول ترین ڈرامہ سیریل 'عہدِ وفا' کے اداکار وہاج علی کا اس فیسٹیول کے حوالے سے کہنا تھا کہ عام طور سے یہی سننے کو ملتا ہے کہ نوجوانوں کو اچھے مواقع نہیں ملتے لیکن میں انہیں کہنا چاہوں گا کہ یہ وقت اب شکایت کرنے کا نہیں بلکہ کچھ کر دکھانے کا ہے، آپ لوگوں کے لیے نیشنل ایمیوچیو شارٹ فلم فیسٹیول موجودہ وقت کے لحاظ سے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔






View this post on Instagram


Totally blown away by the impressive work that #NASFF aims to do for the creative film industry of Pakistan. With initiatives like these, our youth is bound to set a mark in the world with infinite ideas. So happy to be a part of it! #ShowcasingPakistan #YouAreTheFuture @nasff21


A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed) on





گلوکار و اداکار فرحان سعید نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس ٹیلنٹ ہے تو میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہ موقع آپ لوگوں کے لیے ہی ہے۔







View this post on Instagram



Getting an opportunity to study your creative field with a full scholarship at one of the top film making institutions in the world would be a dream come true right? #NASFF is the right place to be for all the budding creative minds that are ready to break the norms. I am super ecstatic to be a part of it! #ShowcasingPakistan #YouAreTheFuture @nasff21

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz) on


اداکارہ اقراء عزیز نے کہا کہ اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتیں دکھانے کے لیے یہ سب سے بہترین موقع ہے اور مجھے اس فیسٹیول کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔
Load Next Story