ناتھن لیون ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری سے پانچ قدم دو

95 شکارنام، سنگ میل پر پہنچنے والے 30 برس میں پہلے ملکی آف اسپنر ہونگے

ریکارڈز نہیں ٹیم کی فتح میرے لیے زیادہ اہم ہے,ناتھن لیون۔فوٹو:فائل

ناتھن لیون خاموشی سے شین وارن کاخلا پر کرنے لگے، 30 برس میں ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے آسٹریلیا کے پہلے آف اسپنر کا اعزاز پانے کے قریب پہنچ گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ ریکارڈز نہیں ٹیم کی فتح میرے لیے زیادہ اہم ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ پر لیگ اسپنرز کا خوب راج رہا، جن میں شین وارن، رچی بینیو، کلیری گریمٹ، اسٹورٹ میک گل اور بل او ریلی ٹاپ وکٹ ٹیکرز کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے آف اسپنرز کو انگلیوں پر گنا جاسکتا ہے، اب ناتھن لیون بھی ہیو ٹرمبل، ایشلے میلیٹ، بروس یارڈلی اور ای ین جانسن کو جوائن کرنے والے ہیں، وہ اس سنگ میل پر پہنچنے والے 30 برس میں پہلے آسٹریلوی آف اسپنر ہونگے۔ اس وقت ان کی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 95 ہے، انگلینڈ کیخلاف جمعرات سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں وہ اس سنگ میل پر پہنچ سکتے ہیں۔




انھوں نے شین وارن کی ریٹائرمنٹ کے بعد زیادہ ٹیسٹ میچز میں موقع پاکر یہ مقام حاصل کیا، سلیکٹرز بھی وارن کے بعد کئی سلو بولرز کو آزمانے کے بعد اب لیون کو زیادہ وقت دے رہے اور وہ بھی کپتان مائیکل کلارک کو درکار ورائیٹی مہیا کررہے ہیں۔ لیون کا کہنا ہے کہ اگر میں میلبورن میں اس سنگ میل پر پہنچ گیا تو یہ اہم کامیابی ہوگی مگر اس وقت ہمارے لیے اس سے بھی کہیں زیادہ اہم انگلینڈ پر سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کرنا ہے، جب تک میں کھیل رہا ہوں اس وقت تک میری ذمہ داری اپنی ٹیم کی فتوحات میں کردار ادا کرنا ہے جب میں ریٹائر ہوجائوں گا تب دیکھوں گا کہ میں نے ذاتی طور پر کیا حاصل کیا، میں اپنی صلاحیتوں سے پوری طرح مطمئن اور مستقبل میں بھی اپنی ذمہ داری پوری طرح ادا کرنے کیلیے پراعتماد ہوں۔ ناتھن لیون کو اپنے انگلش ہم منصب گریم سوان کی اچانک ریٹائرمنٹ پر بھی کافی حیرت ہوئی، اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے سوان کی صلاحیتوں کا معترف رہا، ان کی ویڈیوز کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھا بھی ہے، ان کے اس طرح اچانک ریٹائر ہونے پر کافی حیرت ہوئی ہے۔
Load Next Story