مسلم لیگن نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگادیا
انتخابات میں ایک ہزار سے زیادہ جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز کا جاری ہونا دھاندلی کا ایک اور ثبوت ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر احتجاج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں ایک ہزار سے زیادہ جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز کا جاری ہونا دھاندلی کا ایک اور ثبوت ہے، اگر گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو ووٹ چوری ہوا تو اُس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے، حلقہ دیامر 2 سے ووٹ چوری کا ایک اور نتیجہ آگیا ہے، سرکاری ملازمین کی تعداد 700 ہے، لیکن 1791 پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری کر دیے گئے، یہ دھاندلی اور ووٹ چوری ہوتی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پانچوں امیدواروں کا مشترکہ طور پر الیکشن کمیشن جانا ثبوت ہے کہ کس طرح دھاندلی کی اندھیر نگری مچائی جاری ہے، جعلی حکومت کی جعلی پوسٹل کے ذریعے ووٹ چوری پکڑی گئی ، ان جعلی پوسٹل بیلٹس کی بنیاد پر کامیابی کے سروے جاری ہورہے تھے؟۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین سے ان کے حقوق چھیننے والی حکومت اب ان کا ووٹ بھی چھین رہی ہے، پاکستان کے مفادات کا تقاضا ہے کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی نہ کی جائے ، جعلی حکمران قومی مفادات کو اپنی گندی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائیں گلگت بلتستان الیکشن کمیشن فوری دھاندلی رکوائے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔