بلدیاتی انتخاباتکراچی سمیت سندھ بھر میں کاغذات نامزدگی آج سے جاری ہونگے

فارمزوصولیابی کا عمل26سے29دسمبر،31کواعتراضات،یکم تا5جنوری کاغذات کی چھان بین ہوگی

پولنگ18جنوری کوہوگی،ایک کروڑ 87لاکھ سے زائدووٹرحق رائے دہی استعمال کریں گے،الیکشن کمیشن ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی آج (منگل سے) جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاترسے صبح 9بجے سے شام 4بجے تک کاغذات کااجرا کیاجائے گا۔ فارمز کی وصولیابی کاعمل 26دسمبر سے شروع ہوگااور 29دسمبر تک جاری رہے گا۔31دسمبر کواعتراضات جمع ہوں گے۔ یکم تا 5جنوری کاغذات نامزدگی کی چھان بین ہوگی۔ 6تا 7جنوری اپیلیں دائر کی جائیں گی۔ 8تا 11جنوری اپیلوں پر فیصلے ہوں گے۔ 12جنوری کوامیدوار انتخابی مقابلے سے دستبردار ہوسکتے ہیں جبکہ 13جنوری کوامیدواروں کی فائنل لسٹ آویزاں کی جائے گی اور 18جنوری کوپولنگ ہوگی۔




تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی اردو، انگریزی اورسندھی زبانوں میں چھاپے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جن امیدواروں نے پرانے انتخابی شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی بمعہ فیس جمع کرادیے ہیں، ان سے فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ تاہم فارم دوبارہ جمع کرانے ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں ایک کروڑ 87لاکھ سے زائدووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ اسٹیشنوں کی مجموعی تعداد 16ہزار 37 جبکہ پولنگ بوتھز53 ہزار108 ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے انعقادکے لیے 16ہزار 37پریذائیڈنگ افسران، ایک لاکھ 36ہزار388 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران، 53ہزار 108پولنگ افسران اور 2ہزار 902 نائب قاصد تعینات کیے جائیں گے۔
Load Next Story