کراچی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک لیاری میں بچی زخمی

سپر ہائی وے سے 3 افراد کی لاشیں ملیں، فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، پولیس


Staff Reporter December 24, 2013
ملیر ٹنکی کے قریب محبت نگر موڑ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے اشفاق احمد ہلاک ہو گیا۔ فوٹو: فائل

ملیر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور لیاری میں گینگ وار کے درمیان فائرنگ کی زد آکر ایک بچی زخمی ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سعود آباد کے علاقے ملیر ٹنکی کے قریب محبت نگر موڑ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے35 سالہ اشفاق احمد خان ولد ارباب احمد خان ہلاک ہو گیا مقتول کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ۔



کلاکوٹ کے علاقے لیاری نوا لین میں گینگ وار اور کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے کارندوں کے درمیان مورچہ بند فائرنگ کی زد میں آکر12سالہ حاجرہ دختر نبی بخش زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لایا گیا ۔سپر ہائی وے پر انصاری پل کے قریب سے3 نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں جنھیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جبکہ لانڈھی میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا ۔

مقبول خبریں