ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اہلیہ اور بیٹے سمیت کورونا کا شکار
عوام سے صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل ہے، محمود جان
ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے فوٹو: فائل
ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان ، ان کی اہلیہ اور بیٹا بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کورونا کا شکار ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ ان کی اہلیہ اور بیٹے کا کویڈ 19 ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔
اپنے بیان میں محمود جان نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے، عوام سے صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے، ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔