کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی میں ایک دن کی توسیع نوٹی فکیشن جاری
امن و امان کی صورتحال اور کرسمس تقریبات کے باعث ڈبل سواری کی پابندی میں ایک دن کی توسیع کی گئی، اعلامیہ
خواتین، بچے، بزرگ اور صحافی حضرات پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، محکمہ داخلہ سندھ.۔فوٹو:فائل
شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر امن وامان کو برقراررکھنے کے لئے شہر میں لگائی گئی ڈبل سواری کی پابندی میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق امن و امان کی صورت حال اور کرسمس تقریبات کے باعث کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی میں ایک دن کی توسیع کی جارہی ہے لہٰذا بدھ کو بھی شہرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی برقراررہے گی، نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ خواتین، بچے، بزرگ اور صحافی حضرات اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔