یونس خان سے فارم روٹھ گئی ڈومیسٹک میچزمیں بھی ناکام
5 اننگز میں 47 رنز، ساتھی بولر احسان عادل مجموعی اسکورکی ڈبل سنچری بناچکے
سابقہ تجربے کی بنیاد پر انتخاب ہوگا، محمد حفیظ کی بھی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی متوقع۔ فوٹو: فائل
سابق کپتان یونس خان سے فارم روٹھ گئی، ڈومیسٹک میچز میں بھی رنز نہیں بن رہے، پریذیڈنٹ ٹرافی کے3 میچز میں صرف 47 رنز بناسکے۔
صرف سابقہ تجربہ کی بنیاد پر ہی سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے اسکواڈ میں شامل کیے جا سکیں گے، ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی نے محمد حفیظ کی طویل فارمیٹ میں واپسی کا امکان روشن کردیا، فیصل اقبال کو موقع نہیں مل سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق سلیکٹرز نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع کردیا، حتمی فیصلے چند روز میں کپتان مصباح الحق کی مشاورت سے ہوں گے۔ یونس خان خواہش کے باوجود ون ڈے کرکٹ میں واپسی کاخواب پورا نہیں کرسکے، ان کی کرکٹ اب ٹیسٹ میچز تک محدود رہ گئی لیکن طویل فارمیٹ کے ڈومیسٹک مقابلوں میں بھی ان کی کارکردگی کا گراف خاصا نیچے جا چکا، انھوں نے پریذیڈنٹ ٹرافی ٹورنامنٹ کے 3 میچز کی 5اننگز میں 11.75کی اوسط سے صرف 47رنز بنائے ہیں، زیادہ سے زیادہ اسکور23رہا۔
دوسری طرف حبیب بینک کی طرف سے کھیلنے والے ساتھی بولر احسان عادل 40.80کی اوسط سے 204رنز بناکر ان سے کہیں آگے نکل چکے ہیں، ذرائع کے مطابق ناقص فارم کے باوجودسلیکٹرز نرم گوشہ رکھتے ہوئے انھیں صرف سابقہ تجربے کی بنیاد پر اسکواڈ میں شامل کرسکتے ہیں، البتہ چند اننگز میں خراب کارکردگی ان کے کیریئر کا سورج غروب کرسکتی ہے، دوسری طرف ڈیل اسٹین فوبیا سے باہر نکل کر آئی لینڈرز کیخلاف ون ڈے سیریز میں 2 سنچریاں بنانے والے محمد حفیظ کو نظر انداز کرنا بھی آسان نہیں ہوگا، آئوٹ آف فارم عدنان اکمل اورڈومیسٹک کرکٹ کے عمدہ پرفارمر سرفراز احمد میں ٹائی پڑ چکی، عمر اکمل کی واپسی متوقع ہے۔ مسلسل مواقع ملنے کے باوجود ناکامی کے گرداب سے نہ نکلنے والے عمر امین زیر غورنہیںلائے جائیں گے، کئی ٹورز میں بغیر کوئی میچ کھیلے واپس آنے والے فیصل اقبال کو اس بار یو اے ای جانے کا موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔