ورلڈ ٹی 20 ٹیم کی شرکت سے قبل بنگلہ دیشی حالات کا جائزہ لیں گے سیٹھی

میری پوری کوشش ہے کہ قومی ٹیم میں نیا ٹیلنٹ شامل ہو،چیئرمین پی سی بی


Sports Reporter December 25, 2013
میری پوری کوشش ہے کہ قومی ٹیم میں نیا ٹیلنٹ شامل ہو،چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آئندہ سال بنگلہ دیش میں ہونے والے ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں قومی ٹیم کی شرکت سے قبل بنگلہ دیش کے حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دبئی سے وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میری پوری کوشش ہے کہ قومی ٹیم میں نیا ٹیلنٹ شامل ہو، سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میچز میں 2 یا 3 نئے کھلاڑی شامل کیے جائیں گے۔ نجم سیٹھی نے آئی لینڈرز کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا، انھوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ مقابلوں میں بھی قومی ٹیم بہترین کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔

مقبول خبریں