کیا سعودی عرب اور قطر میں قیامت کی بڑی نشانی ظاہر ہوگئی؟

نایاب منظر نے شہریوں کو حیرت میں ڈال دیا


ویب ڈیسک December 19, 2025
فوٹو: خلیج ٹائمز

اسلام میں قرب قیامت کی کچھ نشانیاں بتائی گئی ہیں جن میں 77 چھوٹی اور 12 بڑی ہیں جب یہ نشانیاں پوری ہو جائیں گی تو قیامت برپا ہو جائے گی۔

گزشتہ روز سعودی عرب اور قطر میں صحرائی علاقوں میں برفباری کا نایاب منظر دیکھنے میں آیا ہے جس نے شہریوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور بعض لوگ اسے قرب قیامت کی ایک نشانی قرار دے رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کم دباؤ کے شدید سسٹم کے باعث گزشتہ ایک ہفتے کے دوران موسلا دھار بارشیں ہوئیں، جبکہ جمعرات 18 دسمبر کو سعودی عرب اور قطر کے بعض علاقوں میں برفباری ریکارڈ کی گئی جو ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

سعودی عرب میں ریت کے وسیع و عریض ٹیلوں پر برف کی سفید چادر بچھ گئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری گرم جیکٹس پہنے برفباری کا لطف اٹھا رہے ہیں اور اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں۔

بی بی سی ویدر کے مطابق کم دباؤ کا یہ نظام پہلے سعودی عرب میں سرگرم رہا، بعد ازاں یہ مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور قطر تک پہنچا، جہاں رات کے وقت طوفانی بارشوں کے ساتھ برفباری ہوئی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اسٹورم سینٹر کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایک گاڑی کو برف سے ڈھکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے جبل اللوز میں بھی برفباری ہوئی، جہاں بچوں اور بڑوں کو برف میں کھیلتے، گاتے اور خوشی مناتے دیکھا گیا۔

دوسری جانب قطر میں بھی بعض علاقوں میں برف کی موٹی تہہ جمنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ آسمان پر گھنے سیاہ بادل چھائے رہے، جس سے سفید اور سرمئی رنگوں پر مشتمل دلکش مناظر بن گئے۔

خطے میں غیر مستحکم موسم کے باعث سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک کی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات جاری کی ہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

دوسری جانب سعودی عرب کی مقدس سرزمین جہاں سے صحرا کی سنہری ریت نظر آتی تھی، وہ مقام جو چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی کی وجہ سے مشہور ہے وہاں برف گرنے کو بہت سے لوگ قدرت کا کرشمہ قرار دے رہے ہیں۔

لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ فرمان سچ ثابت ہورہا ہے کہ جس میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ قیامت اس وقت تک ظاہر نہیں ہوگی جب تک عرب کی سرزمین سر سبز و شاداب نہ ہوجائے۔

مسلم شریف کی روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک مال کی کثرت نہ ہو اور وہ بہنے نہ لگ جائے یہاں تک کہ آدمی اپنے مال کی زکوۃ لے کر نکلے گا تو اس سے کوئی زکوۃ قبول کرنے والا نہ ہوگا اور عرب کی سر زمین چراگاہوں اور نہروں میں بدل جائے گی۔ (مظاہر حق ج نمبر ۵، ص نمبر ۲۵،مکتبۃ العلم)۔

مقبول خبریں