برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستانیوں کیلیے فاؤنڈیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان میرے آبا واجداد کا وطن ہے، یہاں کی مٹی مجھے اپنی طرف کھینچ لاتی ہے

پاکستان میرے آبا واجداد کا وطن ہے، یہاں کی مٹی مجھے اپنی طرف کھینچ لاتی ہے۔ فوٹو: فائل

عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسرعامر خان نے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کیلیے فاؤنڈیشن بنانے کا اعلان کردیا۔


اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان میرے آبا واجداد کا وطن ہے، یہاں کی مٹی مجھے اپنی طرف کھینچ لاتی ہے، عوام سے مل کر دلی سکون ملتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مقصد کیلیے ایک فائونڈیشن بنائوں گا، جس کیلیے اکٹھا ہونے والا فنڈ پاکستانی بچوں کیلیے بہترین تعلیم اور غریب لوگوں کی صحت پر خرچ ہوگا، برطانوی باکسر نے کہاکہ جب بھی فارغ وقت ملے پاکستان کا رخ کرلیتا ہوں، یہاں عوام سے جو پیار ملتا ہے اسے بھلا نہیں سکتا۔
Load Next Story