پریمیئر فٹبال لیگ پی اے ایف نے نیوی کو مات دیدی

پاکا اور آرمی کا مقابلہ ڈرا ہو گیا، مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں نے1-1گول کیا


Sports Reporter December 25, 2013
دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں 1،1مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا۔ فوٹو: فائل

10 ویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں پی اے ایف کی ٹیم نیوی کو مات د کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئی، پاکا اور آرمی کا مقابلہ ڈرا ہوگیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق لاہور کے ماڈل ٹائون فٹبال اکیڈمی گرائونڈ پر جاری تیسرے اورآخری مرحلے کے میچ میں پاکستان ایئر فورس نے نیوی کے خلاف 1-0 سے کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم نے اس جیت کے بعد 3 پوائنٹس اپنے نام کرکے18 میچز میں مجموعی طور پر36پوائنٹس لیے، یوں اس نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، مسلم ایف سی کے بھی 36 پوائنٹس ہیں لیکن وہ 21 میچ کھیل چکی،اسی میدان میں آرمی اور پاکا کا میچ ڈرا ہوگیا.

 photo 9_zps369bc9fc.jpg

دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں 1،1مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا لہذا1،1 پوائنٹ حاصل ہوا،آرمی17 میچز کے اختتام پر26 پوائنٹس کے ساتھ8ویں نمبر پر ہے، شکست خوردہ پاکا کی ٹیم20 میچز میں 20 پوائنٹس حاصل کرکے13 ویں پوزیشن پر موجود رہی، بدھ کو لیگ میں ایک میچ کھیلا جائے گا، 18میچز میں39 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست کے ای ایس سی کی ٹیم واپڈا کے مقابل ہوگی، واپڈا 18 مقابلوں میں 33پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پرہے۔

مقبول خبریں