پریذیڈنٹ ٹرافی عمران نذیر کے 152 رنز زرعی بینک کو نہ بچاسکے
نیشنل بینک نے فالوآن کے باوجود سخت مزاحمت کرتے ہوئے سوئی ناردرن گیس کو فتح سے محروم رکھا
عماد وسیم نے میچ میں12وکٹیں لیں، سعد نے156کی اننگز کھیلی۔ فوٹو: فائل
پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی آئی اے نے زرعی بینک کو 9 وکٹ سے زیر کرلیا، کپتان عمران نذیر کے152 رنز بھی ٹیم کو نہ بچا سکے۔
نجف شاہ نے6 پلیئرز کو آئوٹ کیا، نیشنل بینک نے فالوآن کے باوجود دوسری اننگز میں سخت مزاحمت کرتے ہوئے سوئی ناردرن گیس کو فتح سے محروم رکھا، قیصر عباس اور حماد اعظم ناقابل شکست سنچریوں کے ساتھ دیوار بنے رہے۔ قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں لاہور شالیمار نے حیدر آباد کا 5وکٹ سے شکار کرلیا،محمد سعید نے 5کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔اسلام آباد نے ملتان کو 99رنز سے مات دیدی، ناکام ٹیم دوسری اننگز میں صرف 90رنز پر ڈھیر ہوئی، عماد وسیم نے میچ میں 12وکٹیں حاصل کیں، کراچی وائٹس نے فالو آن کے باوجود فیصل آباد کے فتح کی جانب بڑھتے قدم روک دیے، سعد علی نے 156کی اننگز کھیلی۔ایبٹ آباد اور لاہور راوی کا میچ بھی ڈرا ہوگیا،عزیز الرحمان 7وکٹیں لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی آئی اے نے زرعی ترقیاتی بینک کو 9 وکٹوں سے زیر کرلیا۔ آخری روز ناکام ٹیم نے دوسری اننگز 4 وکٹ پر 262 رنز سے شروع کی اور354 پر آئوٹ ہوگئی،کپتان عمران نذیر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 152 رنز بنانے کے باوجود شکست کی طرف بڑھتے قدم روکنے میں کامیاب نہ ہوسکے، لیفٹ آرم فاسٹ بولر نجف شاہ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے6وکٹیں لیں، زرعی بینک کی ٹیم پہلی اننگز میں 179 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں پی آئی اے نے 502 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا،323 رنز کے خسارے میں جانے والی زیڈ ٹی بی ایل ٹیم دوسری اننگز میں 31 رنز کی معمولی برتری حاصل کر سکی، پی آئی اے نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
نیشنل بینک نے فالوآن کے باوجود دوسری اننگز میں سخت مزاحمت کرتے ہوئے سوئی ناردرن گیس کو فتح سے محروم رکھا، پہلی اننگز میں 204 پر ڈھیر ہوکر 190کے خسارے کا شکار ہونے والی بینک کی ٹیم نے میچ کے تیسرے روز 132رنز پر 4وکٹیں گنوادیں تھیں،آخری دن فواد عالم98رنز بناکر آئوٹ ہوگئے لیکن قیصر عباس 115اور حماد اعظم 106کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا مجوعہ 6وکٹ پر 430رنز تک پہنچا کر پویلین واپس گئے، سمیع اللہ نیازی کی 4 وکٹیں سوئی ناردرن گیس کی فتح کیلیے ناکافی ثابت ہوئیں۔ قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں لاہور شالیمار نے حیدر آباد کا 5وکٹ سے شکار کرلیا،فاتح ٹیم نے پہلی اننگز میں 343رنز بناکر میزبان ٹیم پر 121رنز کی برتری حاصل کرلی تھی، حیدر آباد نے میچ کے چوتھے روز باقی 2 وکٹیں بھی گنواکر صرف 199کا مجموعہ ترتیب دیا،محمد سعید5 اور محمد بلاول 4پلیئرز کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے۔لاہور شالیمار نے 79رنز کا آسان ہدف عبورکرتے ہوئے بھی 5وکٹوں کا نقصان اٹھالیا،فتح کے سفر میں آغا سلمان کے ناقابل شکست 30رنز قیمتی ثابت ہوئے۔
اسلام آباد نے ملتان کو 99رنز سے شکست دیدی،59 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز شروع کرنے والی فاتح ٹیم نے 248کا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجایا،اس میں علی سرفراز کے90رنز شامل رہے،محمد رمیز نے 4وکٹیں حاصل کیں، 190رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ملتان کی ٹیم صرف 90رنز پر ڈھیر ہوگئی، عماد وسیم نے 4 پلیئرز کو ٹھکانے لگاتے ہوئے میچ میں وکٹوں کی تعداد12کرلی، شہزاد اعظم رانا نے بھی 4وکٹیں لیں۔ کراچی وائٹس نے دوسری اننگز میں بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے فیصل آباد کے فتح کی طرف بڑھتے قدم روک دیے،مہمان ٹیم کے 359رنز کے جواب میں کراچی کے تمام بیٹسمین191رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے،فالوآن کے بعد میزبان ٹیم نے چوتھے روز بیٹنگ شروع کی تو 167رنز اسکور بورڈ پر موجود اور 6وکٹیں باقی تھیں، سعد علی نے 156رنز بناکر ٹوٹل 8وکٹ پر 419 تک پہنچایا تو کپتان نے اننگز ڈیکلیئرڈکردی، ندیم شاد نے ففٹی اسکور کرتے ہوئے ان کا ساتھ دیا۔
فیصل آباد نے دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 42رنز اسکور کیے تھے کہ میچ کا وقت ختم ہوگیا۔ ایبٹ آباد اور لاہور راوی کا میچ ڈرا ہوگیا، میزبان ٹیم نے پہلی باری میں 398کا مجموعہ حاصل کیا تھا، لاہور نے جواب میں 433رنز پر اننگز کا اختتام کیا،عزیز الرحمان 7وکٹیں لے اڑے،ایبٹ آباد کی ٹیم دوسری بار میں 215پر آئوٹ ہوگئی،اس میں وقار اورکزئی کی نصف سنچری شامل رہی، بلاول اقبال نے6شکار کیے۔ لاہور روای نے ایک وکٹ کے نقصان پر 61رنز بنائے تھے کہ کھیل کا وقت ختم ہوگیا۔ پچ گیلی ہونے کے سبب تاخیرسے شروع ہونے والے میچ کے دوسرے روز سیالکوٹ کی ٹیم 145پر ڈھیر ہوگئی، منصور امجد نے 68رنز اسکور کیے،منصور احمد نے4شکار کیے۔ جواب میں کراچی بلوز نے5وکٹ پر 161رنز بنائے، بابر آغا60 اورجاوید منصور 40 پر ناٹ آئوٹ ہیں۔