مذاکرات کامیاب وزیرستان میں 6 روز سے نافذ کرفیو ختم
مقامی انتظامیہ کی تصدیق :ٹانک میں ڈبل سواری پرپابندی: ہنگوپرڈرون طیاروں کی پروازیں
دونوں فریقین کے درمیان2006ء کے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت مذاکرات ہوگئے ہیں۔فوٹو:فائل
شمالی وزیرستان میںمقامی طالبان اورانتطامیہ میں مذاکرات کامیاب ہونے پر کرفیو اٹھالیا گیا ٹانک میں29 دسمبرتک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکر دی گئی ہنگواورٹل پرڈرون طیاروں کی پروازوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
این این آئی کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں مقامی طالبان اورانتظامیہ اورقبائلی اراکین کے ساتھ مذاکرات کے بعد6 روزسے نافذ کرفیو اٹھالیا گیا، ذرائع کے مطابق مقامی طالبان کی شوریٰ میںشامل اراکین نے میرانشاہ اوراس کے اطراف دیہاتی علاقوں میں اعلان کیاکہ دونوں فریقین کے درمیان2006ء کے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت مذاکرات ہوگئے ہیں۔انھوں کہاکہ گرینڈجرگے نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ علاقے میںمتاثرہ افرادکومعاوضہ دیاجائیگا۔بی بی سی کے مطابق مقامی انتظامیہ نے کرفیوکے خاتمے کی تصدیق کی ہے۔انتظامیہ کے اہلکارنے بتایاہے کہ صبح چھ بجے سے شام چھ بجے کے درمیان علاقے میں کرفیو نہیں ہوگا اور پھرآہستہ آہستہ یہ مکمل طورپرختم ہوجائے گا۔
جبکہ ٹانک میں سکیورٹی خدشات کے باعث 24دسمبرسے 29 دسمبرتک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سمیت اسلحہ کی نمائش پرپابندی عائدکردی گئی،ادھرضلع ہنگوکے علاقے دوآبہ درسمندراورٹل پر ڈرون طیاروں نے پروازیں کی جس کے باعث خوف وہراس پھیل گیا،عینی شاہدین کے مطابق فضا میں تین ڈرون طیارے فضامیں پروازیں کرتے رہے۔ادھرپشاورپولیس نے بھاری تعدادمیں اسلحہ علاقہ غیرسے پشاور سمگل کرنیکی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتارکرلیاہے جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔