پیپلزپارٹی کو یوم تاسیس منانے سے کوئی نہیں روک سکتا بلاول بھٹو
یہ کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوف زدہ ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
فسطائی حکومت نے ملتان میں جمہوری کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، بلاول: فوٹو: فائل
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کا کہنا ہے کہ 30 نومبرکویوم تاسیس منانے سے پی پی پی کو کوئی نہیں روک سکتا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرادری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ فسطائی حکومت نے ملتان میں جمہوری کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، یہ کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوف زدہ ہیں، جوکرنا ہے کرلیں، 30 نومبرکو پی ڈی ایم قائدین کے ہمراہ اپنا یوم تاسیس منانے سے پی پی پی کو کوئی نہیں روک سکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزبلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے ہی بتایا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔