- عوامی تنقید کے بعد واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئرنگ کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی
- حکومت نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا
- کراچی؛ پیٹ سے جڑے دو کمسن بچوں کو کامیاب آپریشن سے علیحدہ کردیا گیا
- سانحہ مچھ؛ بلوچستان اسمبلی اجلاس میں مذمتی قرارداد مشترکہ طور پر منظور
- پرویز مشرف کی والدہ انتقال کرگئیں
- نیوزی لینڈ میں ’سی لائن‘ کے تحفظ کے لیے سڑک ایک ماہ کے لیے بند
- کورونا وبا کے بعد فحاشی اور جنسی بے راہ روی میں اضافہ ہوگا، امریکی پروفیسر
- وزیراعظم نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا
- مرچ کو تیز ذائقہ دینے والا کیمیکل اب شمسی سیل کو بہتر بنانے میں بھی معاون
- مردان کے مدرسے میں تین بچوں کے ساتھ بدفعلی کا شرمناک واقعہ
- شمالی کوریا میں دنیا کے سب سے طاقتور آبدوز بیلسٹک میزائل کی رونمائی
- پاک افغان بارڈر کنٹرولنگ کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے، آرمی چیف
- راولپنڈی میں زمین کا تنازع، بھتیجوں نے دو چچا، ایک چچی اور بیٹی کو قتل کردیا
- ایران کا جنگی مشق میں بیلسٹک میزائل اور ’بمبار ڈرونز‘ کا تجربہ
- میٹرک اورانٹرکے سالانہ امتحانات گزشتہ پیٹرن پر ہی لینے کافیصلہ
- پاکستان نے ترکش ایئرلائن پر جرمانہ عائد کردیا
- صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کا بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا، وفاقی وزیر آئی ٹی
- انصاف کی فراہمی میں حائل پولیس اہلکاروں کو کڑی سزا دی جائے، وزیراعظم
- چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
- پیٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز کا سخت رد عمل سامنے آگیا
کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والے رضا حسن اپنے کیے پرشرمندہ

اب بھی تسلیم کرتا ہوں کہ میری وجہ سے بائیو ببل کا ماحول ڈسٹرب ہوا، رضا حسن: فوٹو: فائل
لاہور: کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والے رضا حسن اپنے کیے پر شرمندہ ہیں۔
لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلطی کا اعتراف کرتا ہوں اور سب سے معافی مانگتا ہوں۔ کرکٹ بورڈ ساتھی کھلاڑیوں اوراپنے فینزسے وعدہ کرتا ہوں کہ دوبارہ شکایت کا موقع نہیں دوں گا۔ رضا حسن نے کہا کہ اس سے پہلے ڈوپ ٹیسٹ کرنے کا غلط قدم اٹھایا جس کی سزا بھگتنے کے بعد دوبارہ کرکٹ میں واپسی ہوئی۔ اب بھی تسلیم کرتا ہوں کہ میری وجہ سے بائیو ببل کا ماحول ڈسٹرب ہوا۔ ٹیم کوچزاورخاص طور پر ڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان سے اپیل ہے کہ دوبارہ ٹرافی میں کھیلنے کا موقع دیں۔اچھی فارم لگی ہوئی ہے خواہش ہے کہ عمدہ پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کروں۔
پاکستان کی جانب سے دس ٹی ٹوئنٹی اورایک ون ڈے میچ کھیلنے والے رضا حسن کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی میں نادرن ٹیم کی جانب سے کھیل رہے تھے ۔ بائیوببل قوانین کی خلاف ورزی پرکرکٹ بورڈ نے انہیں ڈومیسٹک سیزن سے باہرکرکے گھر بھیج دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔