احسن محسن کا منال خان کے ساتھ وائرل تصاویرپرتنقید کرنے والوں کوجواب

فیصلے خدا پرچھوڑ دواورصرف اپنی ذات کی فکر کرو، احسن محسن اکرام

اسلام ہمیں دوسروں پر تنقید نہ کرنے کی تعلیم دیتا ہے، احسن محسن اکرام فوٹوسوشل میڈیا

LAHORE ':
اداکارہ منال خان کے قریبی دوست احسن محسن اکرام نے حال ہی میں وائرل ہونے والی اپنی اور منال کی تصویر پر ہونے والی تنقید کے جواب میں اپنا ردعمل دیا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان قربتوں کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ اور چند روز قبل ایمن اور منال خان کی سالگرہ کے موقع پر احسن اور منال کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس میں منال خان احسن کی گود میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منال خان پر فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید

سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد جہاں لوگوں نے اس تصویر پر تنقید کی وہیں سابق اداکارہ نور بخاری نے بھی کمنٹ کرکے کہا تھا اگر یہ دونوں شادی شدہ ہوتے تو اس طرح کی تصویر شیئر کرنے میں کوئی حرج نہیں تھا جس میں دونوں ایک دوسرے کے انتہائی قریب بیٹھے ہوئے ہیں۔ لیکن اگر یہ دونوں ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں تو اس طرح کی تصویر شیئر کرکے یہ نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔




جب منال خان اور احسن پر تنقید حد سے زیادہ بڑھ گئی تو احسن محسن اکرام نے ردعمل دیتے ہوئے تنقید نگاروں کو جواب دیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کچھ لوگ جو اختلافات کو بیان کرتے ہیں اور وہ جو خود سے مختلف ہوسکتے ہیں گویا وہ سوچتے ہیں وہ بہت خاص اور درست ہیں اور جو لوگ ان کی طرح نہیں ہیں وہ غلط ہیں یا ان کے اندر کچھ غلط ہے۔



یہ بھی پڑھیں: منال خان اوراحسن محسن کی نئی تصویرپرمداحوں کے تبصرے

انہوں نے لکھا اختلاف رائے کا احترام کرنا خدا کا احترام کرنا ہے جس نے ہم سب کو بہت انوکھا بنایا ہے۔ اسلام ہمیں دوسروں پر تنقید نہ کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ فیصلے خدا پرچھوڑدو اورصرف اپنی ذات کی فکر کرو خود کوجج کرو۔

Load Next Story