تنخواہ روکنے پر کورونا میں مبتلا ملازم بدلہ لینے کیلیے افسر کے گلے لگ گیا

اگر میری تنخواہ روکی گئی تو سب کورونا میں مبتلا کردوں گا، ملازم کے ایم سی

اگر میری تنخواہ روکی گئی تو سب کورونا میں مبتلا کردوں گا، ملازم کے ایم سی - فوٹو: اسکرین گریپ

کورونا وائرس سے متاثرہ کے ایم سی کے افسر نے تنخواہ روکنے پر ادارے کے ڈائریکٹر سے انوکھا انتقام لیتے ہوئے اس کے گلے لگ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے محکمہ لینڈ کے افسر پر غفلت و لاپر واہی اور مبینہ کرپشن کے الزامات کی بنیاد پر اس کی تنخواہ روک دی تھی جس پر وہ افسر محکمہ ایچ آ رایم کے دفتر میں اپنے ساتھیوں کے ہمر اہ داخل ہوا اور اپنی تنخواہ کا مطالبہ کرنے لگا۔

تنخواہ نہ ملنے پر شہزاد انور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مینجمنٹ (ایچ آر ایم) جمیل فاروقی سے گلے ملا اور اسے بوسہ دینے کے بعد بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ یا ہے اور اگر میری تنخوا ہ روکی گئی تو سب کورونا میں مبتلا کردوں گا جس پر دفتر سمیت مر کزی دفتر میں بھگدڑ مچ گئی۔


دوسری جانب شہزا انور یہ تمام صورتحال کو اپنے ساتھیوں کی مدد سے کیمرے میں محفوظ کرتا رہا اور بعد ازاں جمیل فاروقی سے گلے ملنے کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر جا ری کردی جو وائرل ہوگئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں شہزاد انور نے کہا کہ جمیل فاروقی کو بھی اب کورونا ہوجائے گا۔

اس موقع پر جب ایکسپریس نیوز نے جمیل فاروقی سے را بط کیا تو انہوں نے کہا کہ مختلف انکوائریز کی بنیا د پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد انور کی تنخوا ہ روکی گئی تھی تاہم آج وہ میرے دفتر میں زبردستی داخل ہوا اور مجھ سے گلے لگا اور مجھے بوسہ دیا، جس کے بعد اس نے مجھے بتایا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہے۔

زرا ئع کا کہنا ہے کہ شہز اد انور نے تنخواہ لینے کے لیے مبینہ بلیک ملینگ کی ہے جس پر ان کے خلاف محکمہ جا تی کاروائی کا امکان ہے۔
Load Next Story