لڑکے کے روپ میں چوری کرنے والی لڑکی گرفتار
حراست میں لی جانے والی لڑکی ریکارڈ یافتہ چور ہے اور اس قبل کئی وارداتوں میں ملوث رہ چکی ہے، ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ
درخواست موصول ہونے پر لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جائے گا، ایس ایچ او تھانہ ڈسکہ۔ فوٹو:فائل
لڑکے کے روپ میں چوری کرنے والی لڑکی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسکہ میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے، جہاں لڑکے کے روپ میں چوری کرنے والی لڑکی کو تاجر نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ لڑکی پکڑے جانے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز کو موصول ھوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق بازار ٹھٹھیاراں کے تاجر کی دوکان پر دراز سے نقدی چراتے ہوئے تاجر نے لڑکی پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردی، تاہم لڑکی گزشتہ روز کی پولیس حراست میں ہونے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ حراست میں لی جانے والی لڑکی ریکارڈ یافتہ چور ہے اور اس قبل کئی وارداتوں میں ملوث رہ چکی ہے، تاہم کسی نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کرائی، درخواست موصول ہونے پر مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔