کورونا کی صورتحال یہی رہی تو مزید سخت اقدامات کرنا پڑیں گے ایپکس کمیٹی پنجاب
کورکمانڈر کا کورونا سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
کورکمانڈر کا کورونا سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار . فوٹو : فائل
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی صورتحال یہی رہی تو مزید سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان سمیت ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔
ایپکس کمیٹی کا کورونا کی دوسری لہر کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کئے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، شرکاء کا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مربوط انداز میں مؤثر اقدامات اٹھانے اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے بھرپور مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اظہارکیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صورتحال یہی رہی تو مزید سخت اقدامات کرنا پڑیں گے، اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جب کہ معاشی سرگرمیوں کو بند کیے بغیر کورونا ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، کورونا کی اس لہر کو احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرکے پسپا کرنا چاہتے ہیں، مزدور طبقے کے معاشی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
کورکمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کی جانب سے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کو مزید مؤثر بنائیں گے، عوام کی زندگیوں کا تحفظ سب سے زیادہ عزیز ہے۔