چین میں پورنوگرافی اور جسم فروشی سے متعلق 105 ایپس بند کردی گئیں
امریکا کی سفری ایپ ’’ ٹرپ ایڈوائزر‘‘ کو بھی بغیر وجہ بتائے بند کردیا گیا ہے
ایپس کو ملک کے کم از کم 3 سائبر کرائم قوانین کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا، چینی حکام (فوٹو: فائل)
چین میں بچوں سے جنسی زیادتی، جسم فروشی، فحاشی اور جرائم سے متعلق مواد رکھنے والی 105 موبائل ایپس پر پابندی عائد کردی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں بچوں سے جنسی زیادتی، جسم فروشی، خواتین کے جنسی استعمال، منشیات اور دیگر جرائم کی حوصلہ شکنی کے لیے جاری مہم میں چینی پلے اسٹور سے 105 ایپس کو ہٹا دیا گیا۔
جن ایپس پر پابندی عائد کی گی ہے ان میں امریکا کی سفری ایپ '' ٹرپ ایڈوائزر'' بھی شامل ہے۔ اس ایپ پر پابندی کو امریکا کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ادھر چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ایپس پر پابندی ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی ہیں اور اس کا تعلق امریکا یا کسی اور سے بالکل نہیں۔
چین کی جانب سے تاحال امریکی ایپ ٹرپ ایڈوائزر پر پابندی کی وجہ نہیں بتائی گئی جس پر بی بی سی نے حکام سے باربار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔