پریذیڈنٹ کپ ون ڈے کرکٹ رضا حسن نے سوئی گیس کا شعلہ بجھا دیا
نیشنل بینک کے لیفٹ آرم اسپنر کی 14 رنز دے کرکیریئر بیسٹ6 وکٹیں
فاتح سائیڈ نے 119 کا آسان ہدف کامران اکمل کے ناقابل شکست 79 رنز کی بدولت بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔ فوٹو؛فائل
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک کے رضا حسن نے سوئی ناردرن گیس کا شعلہ بجھا دیا، لیفٹ آرم اسپنر نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 14 رنز کے عوض6 وکٹیں لیں۔
فاتح سائیڈ نے 119 کا آسان ہدف کامران اکمل کے ناقابل شکست 79 رنز کی بدولت بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔ فیصل اقبال اور شعیب خان کی عمدہ بیٹنگ نے پی آئی اے کو زیڈ بی ٹی ایل کیخلاف 4 وکٹ سے کامیابی دلا دی۔ کے آر ایل نے یونائیٹڈ بینک کو 5 وکٹ سے زیر کیا،فاتح ٹیم کے سعید انور جونیئر نے ناقابل شکست سنچری بنائی، صدف حسین نے 5 بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا۔ فتح کو ترسنے والی پی ٹی وی کی ٹیم کو اسٹیٹ بینک نے بھی سنبھلنے کا موقع نہ فراہم کیا۔ واپڈا کیخلاف احسان عادل کے آل رائونڈ کھیل نے حبیب بینک کو ایک بار پھر کامیابی سے ہمکنار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پریذیڈنٹ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں مرحلے میں نیشنل بینک کے لیفٹ آرم اسپنر رضا حسن نے سوئی ناردرن گیس کیخلاف کیرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے صرف 14 رنز کے بدلے 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔
ناکام سائیڈ نے ابتدائی لمحات میں قدرے بہتر انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 2 وکٹ پر 79 رنز اسکور کرلیے تھے لیکن اسی لمحے رضا حسن نے تباہی کا آغاز کردیا، باقی 8 بیٹسمین اسکور میں صرف39 رنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹ گئے، وہاب ریاض اور عدنان رسول نے 2،2 وکٹیں لیں، خرم شہزاد41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیشنل بینک نے 119 رنز کا ہدف کامران اکمل کے 64 گیندوں پر ناقابل شکست79 اور ناصر جمشید کے 36 رنز کی بدولت بغیر کسی نقصان کے 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ شعیب خان سینئر اور فیصل اقبال کی عمدہ بیٹنگ نے پی آئی اے کو زیڈ ٹی بی ایل کیخلاف 4 وکٹ سے فتح دلا دی، ناکام سائیڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں9 وکٹ پر252 رنز بنانے میں کامیاب رہی، یاسر حمید نے 63 اور شاہد یوسف نے 55 رنز بنائے، کامران ساجد نے 4 اور طاہر خان نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
پی آئی اے نے فیصل اقبال کے ذمہ دارانہ 88 اور شعیب خان کے 82 رنز کی بدولت ہدف آخری اوور میں 6 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا،عثمان شنواری اور عمران نذیر نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ کے آر ایل نے یونائیٹڈ بینک کو 5 وکٹ سے زیر کیا، ناکام ٹیم 9 وکٹ پر 215 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہی، عمار حسن نے 73 اور کاشف بھٹی 29 کے ساتھ نمایاں رہے، صدف حسین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 رنز کے عوض 5 بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا۔ کے آرایل نے ہدف سعید انور جونیئر کے ناقابل شکست103 رنز کی بدولت ایک اوور قبل 5 وکٹ پر حاصل کرلیا،نوید خان اور علی خان نے 27،27 رنز کے ساتھ ان کا بھرپور ساتھ دیا، نیئر عباس 33 رنزپر بغیر آئوٹ ہوئے پویلین لوٹے۔ ایونٹ میں فتح کو ترسنے والی پی ٹی وی کی ٹیم کو اسٹیٹ بینک نے بھی سنبھلنے کا موقع فراہم نہ کیا اور5 وکٹ سے سرخرو رہی، ناکام ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42.3 اوورز میں168رنز تک محدود رہی، تابش خان نے 4 اور رضوان حیدر نے 3 وکٹیں لیں، سمیع اللہ خان 55 جبکہ رضوان احمد 33 کے ساتھ نمایاں رہے۔
اسٹیٹ بینک نے ہدف 42 ویں اوور میں 5 وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا، عثمان ارشد نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، رضوان حیدر 36رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ احسان عادل نے ایک بار پھر آل رائونڈ کھیل سے حبیب بینک کو واپڈا کیخلاف کامیابی دلادی۔ ناکام ٹیم نے مقررہ 45 اوورز میں8 وکٹ پر 264 رنز اسکور بورڈ پر سجائے، بلال شفایات نے83، عمران فرحت نے 42 اور حسن رضا نے 44 رنز بنائے، احسان عادل نے آخری لمحات میں قیمتی 22 رنز بٹورتے ہوئے ٹیم کو قابل قدر مجموعہ ترتیب دینے میں مدد فراہم کی، ہدف کا تعاقب کرنے والی واپڈا کی ٹیم 40 ویں اوور میں171 پر ہمت ہار گئی، احسان عادل نے صرف 23 رنز کی بدلے 4 بیٹسمینوں کو پویلین کا چلتا کیا، اسلم قریشی 27 کے عوض 3 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، محمد محسن نے 67 اور عدنان رئیس نے 42 رنز کے ساتھ تھوڑی مزاحمت کی۔