ن لیگ 50 پی پی کے 3 ارکان نے استعفے جمع کرادیے
حکومت پر دباؤبڑھانے کیلیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پارٹی قیادت کو استعفے جمع کروانے کا سلسلہ جاری

مسلم لیگ (ن) کے کم وبیش 50 اور پیپلزپارٹی کے 3 ارکان اسمبلی نے استعفے اپنی قیادت کو جمع کرادیے ہیں۔
پی ٹی آئی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے اپنی قیادت کو استعفے دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے کم وبیش 50 اور پیپلزپارٹی کے 3 ارکان اسمبلی نے اپنی اپنی قیادت کو جمع کرائے۔
واضح رہے گزشتہ روز سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رہنماؤں کو استعفوں پر بات کرنے سے روک دیا ہے جب کہ مریم نواز نے کہا تھا کہ ابھی تک ہم نے اپنے اراکین کو استعفے دینے کا نہیں کہا لیکن میرے پاس استعفوں کے انبار لگے ہوئے ہیں۔