امریکا ایف ڈی اے پینل نے فائزر کی ویکسین کے استعمال کی سفارش کردی

خصوصی پینل کی سفارش کے بعد جلد ہی فائزر کی ویکسین کو ایف ڈی اے سے منظوری مل جائے گی

پینل کے 17 ارکان نے ہنگامی بنیادوں پر ویکسین کے استعمال کی سفارش کی، فوٹو : فائل

امریکا میں غذا اور ادویات کے ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ایک خصوصی پینل نے طویل مشاورت کے بعد فائزر اور بائیوٹیک کی مشترکہ ویکسین کی ملک بھر میں ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرانے کی سفارش کردی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق غذا اور دوا کی منظوری دینے والے ادارے 'ایف ڈی اے' نے ملکی دواساز کمپنی فائزر اور جرمنی کی بائیوٹیک کمپنی کے اشتراک سے تیار کی جانے والی کورونا ویکسین کے استعمال کی سفارش کردی ہے اور امید ہے جلد اس ویکسین کی منظوری مل جائے۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ، ویکسین کے ہنگامی استعمال کا مطالبہ

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے 22 رکنی پینل میں سے 17 ارکان نے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی سفارش کردی جب کہ مخالفت میں ووٹ دینے والے 4 ارکان نے ویکسین کو 18 برس سے کم عمر کے افراد کو لگانے پر تحفطات کا اظہار کیا۔ ایک رکن نے کوئی رائے نہیں دی۔


یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ، ویکسین کے ہنگامی استعمال کا مطالبہ

قبل ازیں دوا سے متعلق دنیا کے معتبر ترین امریکی ادارے ایف ڈی اے کے پینل نے نو گھنٹوں تک فائزر کی ویکسین کے ٹرائل کے سائنسی شواہد کا تجزیہ کیا تھا۔ فائزر نے دوا کی منظوری کے لیے ازخود ایف ڈی اے سے رجوع کیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : جوبائیڈن کا 100 روز میں 10 کروڑ ویکسین لگانے اور اسکول کھولنے کا عزم

واضح رہے کہ برطانیہ میں فائزر اور بائیوٹیک کی کورونا ویکسین کی عام شہریوں کو لگانے کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ بحرین نے بھی ویکسین کی منظوری دیدی ہے، اگر ایف ڈی اے نے منظوری دیدی تو امریکا میں بھی ویکسینیشن کا عمل شروع ہوجائے گا۔
Load Next Story