پاک فوج کی انجینئرز کور کی قومی دفاع کیلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں آرمی چیف

رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر انجینئرز کور کے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آئی ایس پی آر

جنرل راحیل شریف نے شاہراہ قراقرم اور شمالی وجنوبی وزیرستان کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کو ملانے والے تجارتی راہداری کی تعمیر کے جاری منصوبے کو انجینئرز کور کا اہم کارنامہ قرار دیا، آئی ایس پی آر فوٹو: ایکسپریس نیوز

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے پاک فوج کی انجینئرز کور کا قومی دفاع میں اہم حصہ ہے اور ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رسالپور میں انجینئرنگ کور کے رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا اور کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس میں شرکت کی، رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر انجینئرز کور کے کرنل کمانڈنٹ اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے شاہراہ قراقرم اور شمالی وجنوبی وزیرستان کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کو ملانے والے تجارتی راہداری کی تعمیر کے جاری منصوبے کو انجینئرز کور کا اہم کارنامہ قرار دیا اور ان کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے بلوچستان میں مواصلاتی انفراسٹرکچر کے جاری منصوبوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی انجینئرز کور کا قومی دفاع میں اہم حصہ ہے اور ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
Load Next Story