افغان دارلحکومت کابل میں خودکش حملہ 3 نیٹو فوجی ہلاک

حملہ ہم نے کیا اور اس میں 12 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، ترجمان افغان طالبان ذبیع اللہ مجاہد

حملے میں 6 عام افغان شہری بھی زخمی ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی

افغان دارالحکومت کابل میں نیٹو افواج کے ایک قافلے پر خودکش دھماکے میں 3 اہلکار ہلاک اور6 سویلین زخمی ہوگئے۔


غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ دارالحکومت سے جلال آباد کی جانب جانے والی مرکزی شاہرہ پر کیا گیا جس پر متعدد حکومتی اور ایساف کی عمارتیں قائم ہیں۔ نیٹوافواج نے حملے اپنے 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی نیٹو افواج کے قافلے کے قریب اڑایا تاہم نیٹو نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قومیت کے حوالے سے نہیں بتایا ہے۔ حملے میں متعدد دیگر گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 6 عام افغان شہری بھی زخمی ہوئے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں دعوی کیا کہ نیٹو افواج کے قافلے کو ان کی جانب سے نشانہ بنایا گیااور اس میں 12 امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
Load Next Story