ناجائز حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے مولانا فضل الرحمان
ہم امپائر کی انگلی پر نہیں بلکہ اللہ اور عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔، مولانا فضل الرحمان
پارٹی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کو جلسے کی تیاریوں سے آگاہ کیا (فوٹو،فائل)
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان گراؤنڈ کا جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقامی ہوٹل میں ناشتے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کی، جس میں مشاورت میں راشد محمود سومرو، مولانا عبدالغفور حیدری، سابق ایم این اے مولانا قمرالدین سمیت دیگر شریک تھے۔
پارٹی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کو آج کے جلسے کی تیاریوں اور مختلف شہروں سے آنے والوں قافلوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کارکنوں نے تمام حکومتی ہتھکنڈے ناکام بنا دیئے، آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ناجائز حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ہم امپائر کی انگلی پر نہیں بلکہ اللہ اور عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔