بلوچستان کابینہ کا اجلاس مختلف فیصلوں اور قوانین کی منظوری
اجلاس میں سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی
اجلاس میں سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ فوٹو : فائل
وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں مختلف پالیسیوں اور قوانین کے منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء ، مشیران، چیف سیکریٹری بلوچستان سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
صوبائی کابینہ اجلاس میں بلوچستان ایجوکیشن سیکٹر پلان 25-2020، بلوچستان آرمز بل 2020 اور بلوچستان ماس ٹرانزٹ اتھارٹی رولز 2020 کی منظوری دے دی گئی۔
کابینہ نے پیدائش اور اموات کی رجسٹریشن سے متعلق بلوچستان لوکل کونسل ماڈل ذیلی قوانین کی منظوری دی جب کہ بلوچستان ٹریول ایجنسی رولز 2017 میں ترامیم کی منظوری بھی دی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014 کے نفاذ، چمن اور تفتان بارڈرز ٹرمینلز کی اپ گریڈیشن اور بلوچستان (قرآن مجید پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ ترمیمی بل 2020) کی بھی منظوری دی گئی۔