فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کی ننھی اداکارہ کی نئی تصاویر نے سب کو حیران کردیا

24 سالہ جھانک شکلا مشہور یوٹیوبر اور آرکیالوجسٹ ہیں

24 سالہ جھانک شکلا مشہور یوٹیوبر اور آرکیالوجسٹ ہیں

شاہ رخ خان کی کامیاب ترین فلم 'کل ہو نہ ہو' میں چائلڈ ایکٹر کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی تصاویر نے سب کو حیران کردیا۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی کامیاب ترین فلموں میں شمار ہونے والی فلم 'کل ہو نہ ہو' میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ پریٹی زنٹا کی چھوٹی بہن 'جیا' کا کردار ادا کرنے والی چائلڈ ایکٹر جھانک شکلا کی نئی تصاویر نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Jhanak Shukla (@jhanakshukla)




ماضی کی ننھی اداکارہ نے فوٹو شیئرایپ انسٹاگرام پر تصاویر اپ لوڈ کی جس میں جھانک شکلا کو پہچاننا بلکل بھی ممکن نہیں کیوں کہ وہ ایک خوبرو اداکارہ کا روپ دھار چکی ہیں اور یہی نہیں انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد بھی 36 ہزار سے زائد ہے۔









View this post on Instagram




A post shared by Jhanak Shukla (@jhanakshukla)




24 سالہ جھانک شکلا 'کل ہو نہ ہو' کے علاوہ متعدد ڈرامہ سیریل سمیت ٹی وی شوز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جب کہ انہوں نے آرکیالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری بھی مکمل کرلی ہے، اس کے علاوہ وہ یوٹیوب پر بھی بہت مشہور ہیں اور ان کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Jhanak Shukla (@jhanakshukla)

Load Next Story