قومی ائیر لائن نے شمالی علاقوں کیلئے خصوصی کرایہ متعارف کروا دیا

اسلام آباد تا اسکردو اور اسلام آباد تا گلگت کم از کم کرایہ 915.6 روپے مقرر

اسلام آباد تا اسکردو اور اسلام آباد تا گلگت کم از کم کرایہ 915.6 روپے مقرر . (فوٹو، فائل)

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے شمالی علاقوں کے مسافروں کے لئے خصوصی کرایہ متعارف کروا دیا۔

پی آئی اے کی جانب سے اسلام آباد تا اسکردو اور اسلام آباد تا گلگت کم از کم کرایہ 915.6 روپے مقررکیا گیا ہے، ملک کے دیگر علاقوں پر ڈسکاؤنٹ متعارف ہونے کے بعد شمالی علاقوں کے افراد کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ اس روٹ پر بھی رعایتی پیکج دیا جائے۔


ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ خصوصی کرایے سے امید کرتے ہیں کی شمالی علاقوں کے مہمانوں کو خوشی مہیا ہوگی۔

اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پروازوں پر مسافروں کو بہترین خدمات بھی فراہم کی جائیں۔
Load Next Story