اسلام آباد میں سفاک ماں نے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو آگ لگا کر قتل کردیا

ملزمہ نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا، مزید تفتیش جاری

ملزمہ نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا، مزید تفتیش جاری . فوٹو : فائل

تھانہ سہالہ کی حدود میں سفاک ماں نے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو آگ لگا کر قتل کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ سہالہ کی حدود میں سوتیلی ماں نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے 4 سالہ بیٹے محمد اکرام کو آگ لگا کر قتل کردیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزمہ نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ عنیقہ 4 سالہ محمد اکرام کی سوتیلی ماں تھی اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Load Next Story