اپنے اقدامات کی وجہ سے حکومت زیادہ عرصے چلتی نظر نہیں آتی عمران خان

عام انتخابات میں الیکشن کمیشن اور عدلیہ نے اپنا کردار ادا نہیں کیا، چیرمین تحریک انصاف

اگر دہری شہریت رکھنے والے نااہل ہیں تو اپنے اثاثے بیرون ملک رکھنے والے بھی نااہل ہونے چاہئیں، عمران خان فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کہتے ہیں کہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن اور عدلیہ نے اپنا کردار ادا نہیں کیا اور موجودہ حکومت بھی اپنے اقدامات کی وجہ سے زیادہ عرصے چلتی نظر نہیں آتی۔


لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کے یا ان کے بچوں کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں، اپنے اثاثے بیرون ملک رکھنے والے سیاستدان ملک سے مخلص نہیں۔ آئین کے مطابق اگر دہری شہریت رکھنے والے نااہل ہیں تو اپنے اثاثے بیرون ملک رکھنے والے بھی نااہل ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف کہتے ہیں نیٹو سپلائی روک کر ملک کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، اگر ایسا ہے تو پھر نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے پارلیمنٹ میں قراردادیں کیوں منظور کی گئیں اور اس سلسلے میں بلائی گئی اے پی سی بھی ڈرامہ ثابت ہوتی ہے۔

تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ ماضی میں مسلم لیگ(ن) کی بنیاد نیلام گھر پر رکھی گئی، انہوں نے نوے کی دہائی میں سیاستدانوں کی خریدا و فروخت کی اور چھانگا مانگا کی سیاست شروع کی، انہوں نے کہا کہ وہ کالا باغ ڈیم کے مخالف نہیں لیکن اس سلسلے میں پنجاب کو بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔
Load Next Story