نیلم منیر نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

ان سبھی کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں میرے لئے دعائیں کیں، نیلم منیر

میں تمام لوگوں کی مشکور ہوں جنہوں نے مشکل کی گھڑی میں میرے لئے دعائیں کیں، نیلم منیر۔ فوٹو:فائل

معروف اداکارہ نیلم منیر نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

رواں ماہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والی نیلم منیر نے وبائی مرض کو شکست دے دی۔ اس حوالے سے انسٹا گرام پر جاری کردہ ویڈیو میں انہوں نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں آپ لوگوں نے میرے لئے دعائیں کیں۔ میں اب پہلے سے بہتر ہوں اور میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ بھی منفی آگیا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)




نیلم منیر نے یہ بھی کہا کہ ویڈیو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ میں آپ لوگوں کو بتا سکوں کہ اللہ پاک نے مجھ پر بہت کرم کیا ہے۔ قرنطینہ کے دوران میں کن مشکلات سے گزری، اُس دوران میں نے کیا کھایا اور میری روز مرہ معمولات کیا تھے یہ تمام باتیں میں اپنے اگلی ویڈیوز میں ضرور بتاؤں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیلم منیر نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی

واضح رہے کہ رواں ماہ کی ابتداء میں نیلم منیر سے متعلق افواہیں زیر گردش تھیں کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں بعدازاں انہوں نے خود سامنے آکر تصدیق بھی کر دی تھی اور کہا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور پبلک مقامات پر چہرے پر ماسک پہن کر رکھیں۔
Load Next Story